بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

نوال سعید کے پاس انڈسٹری کے کس مشہور شخصیت کا اسکرین شاٹس موجود ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نوال سعید نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے اور اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

شو کے ایک سیگمنٹ میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کسی بھی اہم چیز یا انڈسٹری کے لوگوں کی کچھ باتوں کا اسکرین شاٹ رکھتی ہیں جس پر اداکارہ نوال سعید نے کہا کہ میں کسی کا اسکرین شارٹ نہیں رکھتی۔

اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہاں مجھے اگر کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں اس کا اسکرین شارٹ اپنے پاس ضرور رکھتی ہوں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مجھے شو آف کرنے والے لڑکے نہیں پسند، جیسے لڑکے گھڑی، کار کی اسٹیرنگ اور بہت سے ایسی چیز کرتے ہیں جس سے شو آف لگے ایسے لڑکے مجھے بلکل نہیں پسند۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ڈراموں میں روتی ہوئی لڑکیوں کو نہیں دکھانا چاہیے، اس دقیانوسی تصور کو ختم کرنا چاہیے، ہمارے معاشرے میں اور بھی اسٹوری ہے، یہ بچاری اور اداس لڑکی کے کرداد کو اب نہیں دکھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں