جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’میں اناڑی نہیں ہوں‘ راحت غنی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ راحت غنی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جم میں چیزوں سے ٹکراتے اور گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راحت غنی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہاہاہا سنجیدگی سے میں اناڑی نہیں ہوں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کیپشن میں ’جم وائبس‘ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سراہا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

راحت غنی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

راحت غنی ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’عنبر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

’عداوت‘ کی دیگر کاسٹ میں سید جبران (اسجد)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں