12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فلم ’اینیمل‘ سے نازیبا مناظر ہٹا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ کو بنگلہ دیش میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔

اے ریٹنگ میں شامل ’اینیمل‘ کا کُل دورانیہ 3 گھنٹے 23 منٹ ہے۔ اس میں پُرتشدد اور نازیبا مناظر شامل ہیں جن پر دیکھنے والوں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو اب بنگلہ دیش کے سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا ہے، الیکن اس سے قبل بنگلہ دیش فلم سینسر بورڈ نے واضح کیا تھا کہ جب تک اس میں شامل نازیبا مناظر کو نہیں ہٹایا جاتا نمائش کی اجازت نہیں ملے گی۔

- Advertisement -

متعلقہ: سارہ علی خان نے ’اینیمل‘ کیلیے آڈیشن دیا تھا یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

سینسر بورڈ کی ہدایت پر فلمسازوں نے 27 منٹ کے مناظر کو سینسر کیا گیا جس کے بعد فلم کا کُل دورانیہ 2 گھنٹے 56 منٹ کا ہوگیا۔

توقع کے مطابق بنگلہ دیی شائقین فلم سے زیادہ خوش نظر نہیں آئے کیونکہ اس کو دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور اب یہ متعدد ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔

بھارت میں بھی چند نازیبا مناظر کو سینسر کرنے کے بعد سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ’اے‘ سرٹیفکیٹ دیا تھا۔ علاوہ ازیں، اس میں کچھ اور بھی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں