ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

افغان وزیر اعظم کا پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر کا پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مسلمان ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان میں عدم تحفظ نہیں چاہتے۔

نائب وزیر اعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر سے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبدالرحمان نظامانی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں افغان نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگ اور عدم تحفظ کی صورتحال نہیں چاہتے بلکہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان افغانستان باہمی تجارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان حکومت

مولوی عبدالبیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان افغان تاجروں کو کاروباری تعلقات بڑھانے کیلیے سہولتیں دے اور پاکستانی جیلوں میں موجود افغان شہریوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان سمیت کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، افغان سرزمین پڑوسیوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کو اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں، مسلمان ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان میں عدم تحفظ نہیں چاہتے۔

ملاقات میں پاکستانی نمائندہ آصف درانی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم یہ تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں