جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ایشیائی پچز پر قومی ٹیم کا ورلڈکپ جیتنا بنتا ہے، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیائی پچز پر قومی ٹیم کا ورلڈکپ جیتنا بنتا ہے۔

چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی فائض رہنے والے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشین وکٹوں پر عالمی کپ نہیں جیتے گی تو پھر کہاں جیتے گی۔ فخر زمان رنز اسکورکے گا، پرفارمنس دیکھانے کے لیے اس کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے۔ ٹیم میں صرف زمان خان کی کمی ہے۔

شاہد آفرید نے سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ میں شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہو گی۔

- Advertisement -

سابق آل راؤنڈرکے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہو گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انھیں اب موقع ملنا چاہیے۔

انھوں نے بھارتی پچز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹیں بنائی جاتی ہیں۔

شاہد آفریدی مزید کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے، کراچی میں ہمیشہ سے صاف پانی کا مسلئہ رہا ہے۔ سٹی اسٹیشن کے بعد کینٹ اسٹیشن پر بھی فلٹر پلانٹ لگائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں