اشتہار

شادی کے بعد شاداب خان کی کراچی آمد کو ساتھی کھلاڑیوں نے یادگار بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے کھلاڑیوں کی کراچی آمد جاری ہے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان شاداب خان اور اہلیہ کا شادی کے بعد کراچی پہنچنے پر یادگار اسقبال کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے فرنچائز کے غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد جاری ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان بھی شادی کے بعد اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تو ساتھی کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کا منفرد انداز میں استقبال کرکے ان کی آمد کو یادگار بنا دیا۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد یونائیٹیڈ کے آفیشل پیج سے جاری اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب کان اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچنے کے بعد جب ٹیم ہوٹل میں پہنچتے ہیں تو یونائٹیڈ کے ساتھی کھلاڑی اپنے کپتان کا کرکٹ بیٹس کے سائے میں ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔

شاداب خان بھی اپنا یہ شاندار استقبال دیکھ کر کافی خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں اور اسی پرجوش انداز میں‌اپنے ساتھیوں کی محبت کا جواب بھی دیتے ہیں جب کہ ان کے ساتھ نسیم شاہ بھی ہوٹل میں داخل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں شاداب خان کو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوٹل کے اندر ایک ہال نما کمرے میں بھی بیٹھا اور گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے جس میں ان کے درمیان کافی دلچسپ گفتگو سنی جا سکتی ہے۔

کھلاڑی شاداب خان سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے شادی کا تجربہ کرلیا اب آپ بتائیں کہ شادی کرنی چاہیے یا نہیں؟ جس پر کپتان جواب دیتے ہیں بھائیوں یہ تو قدرت کا نظام ہے، شادی ہونی ہی ہونی ہے۔ اچھی اور بری عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل پیج پر جاری اس ویڈیو کو شاداب خان نے ری ٹویٹ کیا ہے اور فرنچائز فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔ حال ہی میں وہ اپنی دلہنیا کو رخصت کراکے اپنے گھر لے آئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں