جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بھارتی غرور چکنا چور، ویسٹ انڈیز سے سیریز میں شکست کے ساتھ کئی منفی ریکارڈ بھی نام

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز نے بھارتی گھر کے شیروں کو اپنی سر زمین پر ڈھیر کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی جس کے ساتھ ہی کئی منفی ریکارڈ بھارت کے ساتھ جڑ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز تین صفر سے ہار کر عزت اور سیریز دونوں گنوائیں۔ ویسٹ انڈیز نے بھارتیوں کا غرور ایسا چکنا چور کیا کہ کئی منفی ریکارڈ ان کاغذی شیروں کے نام ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو با آسانی 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی تھی۔ اس سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کبھی کسی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 میچ نہیں ہاری تھی۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم 25 ماہ میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری ہے جبکہ دو طرفہ سیریز کی بات کی جائے تو بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے 17 سال بعد شکست ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اسی سیریز کا دوسرا میچ بھارت کا 200 واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا اور وہ پاکستان کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز کی ڈبل سنچری کرنے والی دوسری ٹیم بنی تھی تاہم یہ میچ بھی بھارت ہار کر اپنا دو سو واں میچ یادگار نہ بنا سکا تھا۔

ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر بھارتی کپتان کی نرالی منطق

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاردیک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھی کبھی ہارنا اچھا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں