پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کیلئے معاہدے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور اٹلی کے درمیان غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کیلئے معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کیلئے معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا۔

پاکستان،اٹلی میں انسانی اسمگلنگ روکنے کے معاہدے کوجلد حتمی شکل دی جائے گی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے معاہدے کیلئےمتعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات دے دیے۔

- Advertisement -

غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کیلئےمشترکہ پالیسی پر اتفاق کیا گیا اور کہا گیا انسانی اسمگلنگ روکنے کے باہمی تعاون کوفروغ دیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے میلان اور اسلام آباد کو سسٹر سیٹز کا درجہ دینے کی تجویز دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھرمیں انسانی اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کے مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، اٹلی غیرقانونی طورپر جانیوالوں کو ناصرف جیل جانا پڑےگا بلکہ رقم بھی ضائع ہوگی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے، انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اٹلی کی سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر میریلینا ارملین کو مبارکباد دی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اٹلی کی سفیر نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کےاقدامات کو سراہتے ہوئے انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں