12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اپنا اور قوم کا سر پھوڑ کر اب جیل میں بیٹھا ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

شکرگڑھ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 4 سال میں اپنا اور قوم کا سر پھوڑ کر اب جیل میں بیٹھا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں قوم پر اناڑی مسلط کیا گیا جس نے قوم کا جوڑ جوڑ ہلا ڈالا اور اب اڈیالہ جیل میں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خدا نخواستہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو فساد اور انتشار پھیلائے گی، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر  اپوزیشن سمیت تمام اداروں سے لڑے گی۔

- Advertisement -

سابق وزیر وفاقی نے کہا کہ ووٹ کے درست استعمال سے ملک بچا سکتے ہیں اور ہماری حکومت آئی تو امن آئے گا، لیکن المیہ ہے کہ کامیاب حکومتوں کی ٹانگیں کھینچی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وزرا نے اپنی ہی حکومت جانے پر شکر ادا کیا کیونکہ ورنہ عوام سے پتھر پڑنے تھے۔

اس سے قبل 5 دسمبر کو میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ لندن پلان کا کوئی وجود نہیں بلکہ بنی گالہ میں پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہونے کا منصوبہ بنا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منظم سازش کے تحت نوجوانوں اور عوام میں اداروں کی حرمت کو ختم کیا، پی ٹی آئی نے 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اس کی حرمت ختم کی جبکہ 9 مئی کو دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملہ کر کے اس کی حرمت کو ختم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمزور سے کمزور بھی ملک اپنے شہید کا احترام سکھاتا ہے لیکن پاکستان میں تو شہیدوں کی حرمت کو پامال کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے آئین کو پامال کیا، آج یہ کہتے ہیں لندن پلان کے تحت انہیں نکالا گیا تھا لیکن لندن پلان کا تو وجود ہی نہیں بلکہ بنی گالہ کا مکروہ پلان بنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں