ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہمیں امید ہے اب منصفانہ الیکشن ہوں گے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے اب منصفانہ انتخابات ہوں گے، 2013 میں ہماری جماعت بڑی قوت بن کر اُبھری تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں (ن) لیگ پہلے سے بھی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، ہم نے جیسے پہلے دہشتگردوں کا سر کچلا مستقبل میں بھی امن قائم کریں گے، چیف الیکشن کمشنر واضح کہہ چکے الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن پہلے کر دیا جائے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ آج (ن) لیگ کے سینٹرل پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ تھی جس کی صدارت نواز شریف نے کی، اجلاس میں بلوچستان کے امیدواروں کا انٹرویو اور اس کے بعد سفارشات مرتب کی گئیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: بنی گالہ میں اداروں پر حملہ آور ہونے کا منصوبہ بنا تھا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ ہر بار (ن) لیگ کی حکومت کو توڑا جاتا رہا یا حکومت مکمل نہیں کرنے دی گئی جس کی وجہ سے بلوچستان میں ترقیاتی کام ادھورے رہ گئے، 2013 اور 2018 کے درمیان بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے، اس کی سب سے بڑی مثال کوئٹہ اور گوادر کی سڑک ہے جسے 3 سالوں میں مکمل کیا گیا، سڑک کی تعمیر میں 40 سے زیادہ ایف ڈبلیو او کے نمائندوں کی شہادت ہوئی، سڑک بلوچستان کی ترقی کیلیے تعمیر کی جا رہی تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال ان سڑکوں کی تعمیر کیلیے فنڈز جاری نہیں کیے، بلوچستان اور سابق فاٹا کے اضلاع کے طلبا کیلیے (ن) لیگ نے اسکالرشپ جاری کی تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو ملک کے بہترین اداروں میں تعلیم کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل کو 16 ماہ میں حل کیا جنہیں پی ٹی آئی حکومت نے التوا میں رکھا ہوا تھا، بجلی اور پانی کی فراہمی کے وہ منصوبے جو 6 ماہ میں مکمل ہونے چاہیے تھے 4 سالوں میں مکمل نہیں ہوئے، ہم نے 6 ماہ میں پانی کا منصوبہ مکمل کیا 1 سال میں ایران سے گیس لانے کا منصوبہ مکمل کیا، ایک سال میں گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی مکمل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں