9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کو پاکستانی بجٹ میں اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کا کہنا ہے آئی ایم ایف کو پاکستانی بجٹ میں اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پر سوال اٹھائے ہیں، آئی ایم ایف مشن کیساتھ وزیر خزانہ کی ورچوئل گفتگوہوئی، جس میں آئی ایم ایف نےبجٹ کے حوالے سےبعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملےپر تشویش ہے اور پاکستانی بجٹ کے اخراجات اور وسائل کو دیکھ رہا ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر مملکت نے بتایا کہ آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی اورویژن سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہاہے کہ بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹجک لیول پر بات چیت ہورہی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف پاورڈویژن، اسٹیٹ بینک حکام سےبھی بات چیت کرے گا، ایکسچینج اور پالیسی ریٹ پر اسٹیٹ بینک سے بات ہوگی۔

عائشہ غوث پاشا نے واضح کیا کہ حکومت معاشی استحکام کے علاوہ کوئی قدم نہیں اٹھائے گی اور پٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا،صرف قانون میں گنجائش رکھی ہے، اگر ضرورت پڑی تو پٹرولیم لیوی کی شرح میں تبدیلی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں