اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

میچ ہارنے پر مداح نے کھلاڑی کو کیا سزا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فٹ بال میچ میں شکست کھانے پر کھلاڑیوں کو کوڑے کھانے پڑ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق (SAFF) نے میچ ہارنے کے بعد ایک تماشائی کی جانب سے فٹبالر کو کوڑے مارنے کے واقعے کے بعد شائقین کے لیے اپنے ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی سپر کپ کا انعقاد ابوظہبی میں ہورہا ہے، الاتحاد اور الہلال کے درمیان میچ کے دوران ایک مداح کی جانب سے جھگڑے کے بعد اتحاد کے اسٹرائیکر عبدالرزاق حمداللہ کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

- Advertisement -

فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ کے 21ویں منٹ میں گول کرنے کے باوجود ان کی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔

بظاہر فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ نے مداح پر پانی پھنک دیا تھا، جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس نے کھلاڑی کو کوڑے مارنا شروع کردیئے۔

SAAF اور سعودی عربین فٹ بال پلیئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا گیا ہے اور میچز میں شرکت کرنے والے ہر شخص کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر زور دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں