جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے مسلم بلاک بنانے کی بات کی تو شک ہوا سزا ملے گی، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی نے مسلم بلاک بنانے کی بات کی تھی تو مجھے شک ہوا تھا کہ اب ان کو سزا ملے گی۔

علی محمد خان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ماننے والے امریکا کے غلام نہیں ہو سکتے، پاکستان کو ہمیشہ غلام بنانے کی کوشش کی گئی، جب غلامی سے نجات کی بات کی تو سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کانفرنس منعقد کروانے کی کوشش کی اور جب مسلم بلاک بنانے کی کوشش تو شک ہوا اب بانی پی ٹی آئی کو اس کی سزا ملے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کا درد ہمیں بھی ہونا چاہیے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں بہتری کی خاطر سیاست میں قدم رکھا، ملک کو بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناح وکلالت کے پیشے سے وابستہ تھے، انہوں نے قلم کی طاقت سے پاکستان بنایا۔

اس سے قبل علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں راتوں رات نتائج تبدیل کیے گئے جسے قوم قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد نشستوں پر مینڈیٹ چرایا گیا یہ کوئی معمولی بات نہیں، قومی اسمبلی میں معاملات معمول پر نہ ہوں تو صوبوں میں بھی خرابی ہوگی، اسمبلی بہت سے ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو صرف فارم 47 کے مطابق جیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں