بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پی آئی اے فلائٹ کچن ٹھیکے میں مبینہ کرپشن، نیب اور ایف آئی اے کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کے اسلام آباد میں فلائٹ کچن ٹھیکے میں مبینہ کرپشن معاملے پر سی بی اے پیپلز یونٹی نے تحقیقات کے لیے نیب اور ایف آئی کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے اسلام آباد میں فلائٹ کچن ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر نے شفاف تحقیقات کیلیے نیب اور ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

صدر پی آئی اے سی بی اے ہدایت اللہ خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلائٹ کچن اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کی گئی ہے اور اس کے ٹھیکے میں پی آئی اے بورڈ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ من پسند کمپنی کو دُگنے دام پر ٹھیکہ دے کر قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے فلائٹ کچن ٹھیکے کے حوالے سے مختلف افسران کے مابین مبینہ چپقلش بھی سامنے آ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں