ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سفیروں کی تین روزہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گئی، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفرا کانفرنس کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں 4 سے 6 جنوری 2024 تک تین روزہ سفرا کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر خارجہ جلیل جیلانی نے کانفرنس میں اپنے ابتدائی کلمات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی اور علاقائی پیش رفت پر باقاعدہ بحث کی اہمیت پر زور دیا۔

کانفرنس میں علاقائی نمائندوں کے ساتھ اہم دارالحکومتوں سے پاکستان کے سفیروں کو مدعو کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے، کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی جہتوں پر غور و خوض اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں