12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’عامر میچ ونر اور دنیا کے بہترین بولرز میں سے ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد عامر اب بھی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے سابق فاسٹ سنسنی محمد عامر کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے 2024 کے سیزن کے ابتدائی مرحلے کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

ڈربی شائر کے کرکٹ کے سربراہ مکی آرتھر، جو پاکستان کے لیے ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے پر بھی فائز ہیں نے عامر کو اپنی ٹیم کے لیے ایک ‘اثاثہ’ قرار دیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ عامر کاؤنٹی کرکٹ میں قیمتی تجربہ ہے۔

- Advertisement -

یوٹیوب چینل سے گفتگو میں آرتھر نے کہا کہ بس بہت سادہ، وہ اب بھی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہے وہ خوبصورتی سے سوئنگ کرتا ہے وہ ایک میچ ونر ہے عامر صرف وہی ہے جس کی ہمیں اپنے سیٹ اپ کے لیے ضرورت تھی وہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ آرتھر کا عامر کے ساتھ ایک دلچسپ تعلق ہے کیونکہ وہ اس دور میں پاکستان کے کل وقتی ہیڈ کوچ تھے جب عامر 2016 سے 2019 تک ان کے باؤلنگ اٹیک کے اہم رکن تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں