12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’اگر ایسے ہی کھیلتے رہے تو اگلے 2 ورلڈ کپ بھی جیتنے کا امکان نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید جاری ہے عماد وسیم کا کہنا ے کہ اگر ٹیم ایسے ہی کھیلتی رہی تو اگلے 2 ورلڈ کپ بھی جیتنے کا امکان نہیں۔

بھارت میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم تنقید کی زد میں ہے۔ سابق اور ٹیم سے باہر موجودہ کئی کھلاڑی کھلاڑیوں کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی پر رائے زنی کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی ہمارے دوست اور بھائی ہیں لیکن ہمیں ون ڈے اور ٹی 20 کرٹ کو چینج کرنے والے کھلاڑی چاہئیں ورنہ کھیل کا انداز یہی رہا تو اگلے 8 سال تک پاکستان ٹیم کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی۔

- Advertisement -

عماد وسیم نے کہا کہ موجودہ ماڈرن کرکٹ میں سب سے اہم مائنڈ سیٹ ہے اگر ڈر کر کھیلیں گے تو وائٹ بال کیا ریڈ بال کرکٹ میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ورلڈ کپ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ہر ٹیم نے 350 سے 400 کے قریب اسکور کیا لیکن ہماری ٹیم سوائے سری لنکا کے ایک میچ کے اس اسکور کے قریب تک نہیں پہنچ سکی۔

عماد وسیم نے کہا کہ ہماری ٹیم اتنی بری نہیں تھی۔ 2019 تک ہم نے سب ٹیموں کو ہرایا تھا بے شک ہم بھی ہارے تھے لیکن وہاں جیت کا جذبہ نظر آتا تھا۔ ہماری ٹیم کو ایسا ہونا چاہیے کہ کھلاڑی میدان میں ہوں تو سب کو یقین ہو کہ فخر، بابر یا رضوان کھڑا ہے اور یہ جتوا کر ہی باہر آئیں گے۔

اس موقع پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اگر غلطی ہو جائے تو کم از کم تسلیم تو کرو کہ ہاں مجھ سے غلطی ہو گئی چار سال تک ذمے داری ملی لیکن ڈیلیور نہیں کر سکا لیکن جب کھلاڑی یہ غلطی تسلیم کرنے کے بجائے یہ کہیں کہ میں تو انجوائے کر رہا ہوں میں تو یہ کر رہا ہوں وہ کر رہا ہوں تو یہ فرسٹریشن ہوتی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ غلطیوں کو ماننا ہی پڑتا ہے، اپنے غلط فیصلوں کا دفاع کرنا اور اس کی وضاحتیں پیش کرنا کسی طور درست نہیں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں