منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ملاح اپنے کتے سمیت کئی ماہ سمندر میں کیسے زندہ رہا؟ حیرت انگیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دو ماہ تک کھلے سمندر میں اپنے کتے کے ساتھ پھنسے والے آسٹریلوی ملاح کو ریسکیو اداروں نے بچا لیا، ملاح نے اپنی آپ بیتی سنا کر صارفین بھی دل گرفتہ کردیا۔

آسٹریلوی ملاح اکیاون سالہ ٹِم شیڈوک بحر الکاہل میں دو ماہ تک پھنسا رہا، اس نے آسٹریلوی ایجنسی ’’نائن نیوز‘‘ کے ذریعے حاصل کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ وہ بہت کم کھانا کھانے اور پانی پینے کے باوجود بہت اچھا محسوس کر رہا ہے۔

ملاح ٹِم شیڈوک نے کہا کہ میں سمندر میں بہت مشکل آزمائش سے گزرا ہوں، مجھے صرف آرام اور اچھی خوراک کی ضرورت ہے کیونکہ میں اتنے عرصے سے سمندر میں اکیلا رہا ہوں۔

- Advertisement -

ٹم شیڈوک اور اس کے کتے ’بیلا‘ نے اپریل میں میکسیکو کے بندرگاہی شہر لا پاز سے سفر کیا اور فرانسیسی پولینیشیا میں ڈاک کرنے سے پہلے 6 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم جلد ہی ٹِم نے اس وقت خود کو بحر الکاہل میں پھنسے ہوئے پایا جب بڑی لہروں نے کشتی کو نقصان پہنچایا اور اس کے الیکٹرانک آلات کو بھی ناکارہ کر دیا۔

رواں ہفتے ایک ہیلی کاپٹر نے ان کی سمندر میں موجودگی کی بابت آگاہ کیا تھا جس کے بعد ایک بحری ٹرالر (مچھلیوں کا شکار کرنے والا بحری جہاز) نے انہیں ریسکیو کیا تھا۔‘

ریسکیو کیے جانے کے بعد انھیں مسکراتا اور بازو پر بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ لگائے دیکھا جا سکتا ہے، صحت کی صورتحال کے پیش نظر وہ کم مقدار میں کھانا کھا سکتے ہیں۔

میکسیکو پہنچنے کے بعد ٹم شیڈوک کے طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اگر ضرورت ہوئی تو انھیں مزید علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں