ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغان خواتین پر ایک اور پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک کی خواتین پر ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت جو پہلے ہی لڑکیوں کی تعلیم، پارک میں تفریح، سیلون میں کام اور ڈریس کوڈ کے حوالے سے کئی پابندیاں لگا چکی ہے اب افغان خواتین پر ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے ملازمت کرنے والی خواتین سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی نوکری کو برقرار رکھنا چاہتی  ہٰں تو فوری طور پر شادی کر لیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے افغانستان میں اسلامی قوانین کی عملداری کی انچارج وزارت کے اہلکاروں نے خواتین کو دیے گئے مشورے میں کہا ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین کیلیے کام کرنا مناسب نہیں، اگر کوئی خاتون صحت کے شعبے میں اپنی ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہ شادی کر لے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے 2023 کی اکتوبر تا دسمبر کی جاری سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان ان افغان خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں یا جن کا کوئی مرد سرپرست نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں