12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

زائد المعیاد ادویات کی فراہمی : چارسرکاری اسپتالوں پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ گورنمنٹ کے اسپتالوں میں زائد المعیاد ادویات مریضوں کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چار سرکاری اسپتالوں پر چھاپہ مار کردو اسٹور کیپرز کو گرفتار کیا ہے تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نظر محمد بوزدار کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر دو پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی موجودگی میں چھاپہ مارا گیا اور تمام ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے لیاری جنرل اسپتال میں چھاپہ مار کر اسٹور انچارج محمد اکبر اور اسٹور کیپرخورشید کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

لیاری جنرل اسپتال میں مریضوں کو زائد المعیاد ادویات فراہم کی جارہی تھی جبکہ سندھ گورنمنٹ اسپتال بلدیہ پر بھی جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا اور تمام ریکارڈ تحویل میں لیا گیا۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق چاروں سرکاری اسپتالوں میں زائد المعیاد ادویات پائی گئیں اور مریضوں کی ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے دیگر افسران کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں