جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

انوراگ کیشپ پُرتشدد مناظر سے بھرپور ’اینیمل‘ کے دفاع میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

رنبیر کپور کی فلم ’بمبئی ویلویٹ‘ کے ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے ’اینیمل‘ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ اپنے پرتشدد مناظر اور نامناسب ڈائیلاگز کی وجہ سے تنقید کا شکار ہے۔ فلم نے یوں تو باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں مگر اسے دیکھنے والے اس پر تنقید کے نشتر بھی برسا رہے ہیں۔

معروف فلم میکر نے کہا کہ میں نے اب تک اینیمل نہیں دیکھی، میں حال ہی میں مارکیچ سے واپس آیا ہوں۔ تاہم فلم کے حوالے سے ہونے والے آن لائن مباحثے سے آگاہ ہوں۔

- Advertisement -

انوراگ کیشپ نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ فلم میکر کو یہ بتائے کہ اسے کس طرح کی فلم بنانی چاہیے اور کس طرح کی نہیں بنانی چاہیے۔

گینگ آف واسع پور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگ بہت آسانی سے فلم پر حملہ کرتے ہیں اس سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ لوگوں نے میری فلم پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ تعلیم یافتہ طبقہ اس طرح ناراضگی کا اظہار نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ کبیر سنگھ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے اپنی موجودہ فلم اینیمل میں کہیں زیادہ جارحانہ پن اور پُرتشدد مناظر دکھائے ہیں۔

رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی فلم نے بھارتی اور عالمی باکس آفس پر جم کر کمائی کی ہے فلم نے پہلے تینوں دن سنچری پلس اسکور کیا اور مجموعی طور پر 350 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں