ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

کاکول : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کرسکے، پاک فوج اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو خوشحال، مستحکم اور مضبوط ملک بنانا ہمارا مشن ہے، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہوگی۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ 76 ویں جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کا دن ملکی دفاع کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے، قوم کویقین دلاتے ہیں پاکستان کیلئے کسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کےحصول کی کشمکش کا سامنا ہے، ہمیں تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، پاکستان کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوف اور مایوسی پھیلانےوالے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہونگے، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہمارا نصب العین ہے، یہ پیغام دو قومی نظریے کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے، پاکستان بےشمار وسائل اور ان گنت نعمتوں کی سرزمین ہے، آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران 14اگست1947 قیام پاکستان سے متعلق دستاویزی فلم بھی نشرکی گئی جبکہ قائداعظم محمدعلی جناح کی تقریر بھی دکھائی گئی۔

آزادی پریڈ کی تقریب کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں