جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

عروبہ مرزا نے اپنے گم ہو جانے کی کہانی سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عروبہ مرزا نے پہلی بار بچپن میں اپنے گم ہو جانے کی کہانی سنا دی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کے دوران عروبہ مرزا نے بتایا کہ بچپن میں جب ہم اسلام آباد میں رہتے تھے تو ہمارے گھر کے بالکل سامنے ایک چھوٹا سا پارک تھا جہاں زیادہ تر سناٹا ہی رہتا تھا۔

عروبہ مرزا نے بتایا کہ ایک دن دوپہر کے وقت میں پارک میں کھیلنے گئی جہاں میری ملاقات ایک بچی سے ہوئی، میں اس کے ساتھ گھل مل گئی اور وہ مجھے اپنے گھر لے کر چلی گئی جو پارک کے قریب ہی تھا، میں گھر پر اس کے ساتھ کھیل میں مگن ہوگئی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ بہت حساس ہیں، انہوں نے دیکھا کہ میں پارک میں موجود نہیں ہوں اور وہاں بالکل سناٹا ہے، والدہ نے مجھے ادھر اُدھر ڈھونڈا اور بالآخر مسجد میں اعلان کروایا کہ گلابی رنگ کے لباس میں ایک موٹی سی بچی لاپتا ہے جس کے ایک گال پر تل ہے، جسے بھی ملے وہ اس کے والدین تک پہنچا دیں۔

’والد بھی آفس چھوڑ کر آگئے اور ہمارا پورا خاندان گھر پر جمع ہوگیا تھا۔ میں جس بچی کے گھر میں کھیل رہتی تھی اُس کی والدہ نے اعلان سننے کے بعد کہا کہ پتا نہیں کس کی بچی گم ہوگئی ہے، کوئی اُٹھا کر لے گیا ہوگا۔‘

عروبہ مرزا نے بتایا کہ اُس بچی کی والدہ نے جب غور سے دیکھا کہ میں موٹی ہوں اورا گلابی رنگ کا لباس بھی پہن رکھا ہے تو وہ سیدھا مجھے میری والدہ کے پاس لے گئیں جن کا رو رو کر بُرا حال ہو چکا تھا، اُس دن والدہ سے بہت ڈانٹ پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں