ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

گھریلو تشدد کی عکاسی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ ’جھوٹی‘ کا ٹریزر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد ہی نشر ہونے والے ڈرامے ’جھوٹی‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈرامے میں اقرا عزیز حسین مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس میں اُن کے حقیقی شوہر یاسر حسین کے علاوہ احمد علی بٹ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

’جھوٹی‘ ڈرامہ شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد پر بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی البتہ ایک طبقے کی جانب سے ٹیزر پر سوالات بھی اٹھائے گئے۔

- Advertisement -

ریلیز ہونے والے ٹریزر کو دیکھ کر اس کی کہانی کچھ مختصر یوں سمجھ آئی کہ اس میں شادی شدہ وہ خواتین جن پر گھریلو تشدد کیا جاتا ہے اور انہیں آواز اٹھانے پر جھوٹی قرار دیا جاتا ہے کو دکھایا گیا ہے۔

اقرا عزیز نے بھی اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈرامے کے ٹیزر شیئر کیے جن میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا عزیز اور احمد علی بٹ کی شادی کا معاملہ طے ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسری ویڈیو میں اداکارہ کو گھریلو تشدد کا ڈرامہ رچاتے ہوئے دکھایا گیا۔

’جھوٹی‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد ہی ریلیز کیا جائے گا، جس میں اقرا عزیز اور احمد بٹ کے علاوہ یاسر حسین بھی دکھائی دیں گے۔ ڈرامے کی ہدایات کاری  کے فرائض سید رامشی رضوی نے ادا کیے جبکہ عبداللہ سیجا نے پروڈکشن کے امور انجام دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں