ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہم کسی ٹکراؤ کے حق میں نہ ہیں اور نہ چاہتے ہیں، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی ٹکراؤ کے حق میں نہ ہیں اور نہ چاہتے ہیں، یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہماراہے،ادارےبھی ہمارے ہیں،ہم مضبوط پاکستان چاہتےہیں۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ چاہتی ہےہمارا اداروں سےٹکراؤہو اورانہیں سیاسی فائدہ پہنچے لیکن ہم نےفیصلہ کیا ہے کسی قسم کے ٹکراؤ کے حق میں نہ تھے اورنہ ہیں، یہ ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج میں فاصلے بڑھائیں گے، ان شااللہ ن لیگ پروپیگنڈے اورمہم میں ناکام ہوگی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے کہتا ہوں خداراشفاف انتخابات کرائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں، ایسے الیکشن سے ملک میں استحکام نہیں بدترین عدم استحکام آئے گا۔

سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہماری اداروں سے مس انڈراسٹینڈنگ چاہتےہیں ان کو ہم لفٹ نہیں کراتے۔

انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نوازشریف اور بیٹی نشاندہی کرتے ہیں اس کو نہیں چھوڑنا اس کو تنگ کرنا ہے، اسی طرح کے پی ، سندھ میں کوئی اور ایسا کر رہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی مقبول ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خوف سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سینئر قیادت کو الیکشن سے باہر رکھا جائے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتےاس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔

سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کہ الیکشن کمیشن بدترین کردارادا کررہا ہے، پری پول دھاندلی کا آغازہوچکا ، الیکشن کمیشن تونیوٹرل ادارہ ہے اس کا کیا کام ہےایک پارٹی سےپرسنل ہوجائے۔

سابق اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ دھاندلی کےتمام حربوں کےباوجودہم ان شا اللہ یہ الیکشن جیتیں گے، عدالتوں سےتوقع ہےاوراگرعدالتیں کردار ادا نہ کریں تو ملک کہاں جائےگا۔

اسد قیصر نے اپنے اوپر مقدمات کے حوالے سے بتایا کہ پہلی بارجیل گیا، کبھی گملےچوری اورکبھی الٹراساؤنڈمشین کےپرزےکاکیس بنادیا۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں