16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کوئی بھی پاکستان کی طرف دیکھےگا تو ایسا ہی جواب دیا جائیگا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھےگا تو ایسا ہی مؤثر جواب دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایرانی جارحیت پر کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی ملک ایسی حرکت کرے گا تو ایسا ہی مؤثر جواب دیا جائیگا۔

سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پرامن ہے لیکن حملہ کرنے والے 100 مرتبہ پہلے سوچیں گے۔ ہمیشہ امن کی بات کی اور ہمیشہ امن کیلئے کام کیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین ہے اور اچھے طریقے سے ملک کا دفاع جانتی ہے۔ ہمسایوں سے برابری کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

’مرگ بر سرمچار‘ نامی کامیاب آپریشن میں فورسز نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرونز اور راکٹوں کا ذمہ داری سے استعمال کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ایران کے اندر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاکستان نے ڈرونز، راکٹ اور دیگر ہتھیاروں کا ذمہ داری سے استعمال کیا، اور بے گناہ جانوں کے نقصان سے بچاؤ کے لیے مکمل احتیاط برتی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا وہ بدنام زمانہ دوستہ عرف چیئرمین بجار عرف سوغات کے زیر استعمال تھے۔

اس کے علاوہ ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں