اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کی ہوشیاری، بھارت کا داؤ الٹا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کا داؤ الٹا پڑ گیا۔ احمدآباد کی پچ خشک رکھنے کا فیصلہ بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا، آسٹریلین ٹیم نے فائدہ اٹھا کر ورلڈ کپ جیت لیا۔

بھارت کو ہوشیاری بھاری پڑ گئی۔ احمدآباد کی پچ خشک رکھنے کا فیصلہ بیک فائر کر گیا۔ بھارت کومدد نہ مل سکی اور ٹرافی بھی گئی۔

بھارت نے جیتنے کیلئے آخری داؤ کھیلا لیکن وہ اس بار آسٹریلینز کو چکمہ نہ دے سکے۔ وکٹ ڈرائی رکھی لیکن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہوشیار نکلے۔

- Advertisement -

پہلے سے تصویریں کھینچ رکھیں تھیں اور ٹاس ہوا تو سب کو یقین تھا بیٹنگ کریں گےلیکن کمنز نے فیلڈنگ کر کےسب کوحیران کر دیا۔

پھر بھارتی بیٹرز اپنے ہی جال میں پھنس گئے اور ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ ورلڈکپ میں پہلی بار پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، مائیکل وان اور ناصرحسین نے بھی پچ کی تیاری پر تنقید کی۔ پونٹنگ نے کہا کہ پچ کی تیاری بھارت پر بیک فائر کر گئی۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا بھارت کے مقابلے میں آسٹریلیا نےحالات کو بہتر قابو کیا۔

ناصر حسین نے کہا کہ ایسی پچ کی تیاری کافائدہ کینگروز اٹھا گئے۔ بھارت کی چال خود ان پرالٹی پڑ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں