ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کیا آسٹریلوی کپتان کو بھی پچ تبدیلی کا ڈر؟ فائنل میچ سے قبل موبائل فون سے تصویریں بنا لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا میچ سے قبل پچ معائنے کے موقع پر پیٹ کمنز اپنے موبائل فون سے پچ کی تصاویر بنائیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رواں ورلڈ کپ کئی حوالوں سے متنازع رہا جس میں بھارتی کپتان روہت شرما کا میچوں میں ٹاس کا سکہ دور پھینکنا اور پچ تبدیلی کا شور بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ سے متعلق برطانوی جریدے نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے میچ سے قبل پچ کو تبدیل کرایا اور اپنے لیے سود مند ہونے والی سلو پچ کا استعمال کیا گیا۔

اس معاملے پر آئی سی سی کی وضاحت بھی سامنے آ چکی ہے جس میں کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایک طویل ایونٹ ہے ایسے میں پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، اس سے قبل بھی عالمی کپ میں پچز تبدیل ہوتی رہی ہیں۔ سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گراؤنڈ کیوریٹر، میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی۔

تاہم فائنل میچ سے ایک دن قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے موبائل فون سے پچ کی تصاویر بھی بنائیں۔

پیٹ کمنز کے اپنے موبائل فون سے پچ کی تصاویر بنانے پر ایک بار پھر پچ تبدیلی ایشو گرما گرم بحث میں تبدیل ہو گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آسٹریلوی کپتان کو بھی بھارت پر بھروسہ نہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں میچ سے قبل پچ تبدیل نہ کر دی جائے اس لیے انہوں نے موبائل فون سے تصاویر بنائیں۔

واضح رہے کہ آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ اسی پچ نمبر 5 پر کھیلا جائے گا جس پر 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں