16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز: مچل مارش اور ایلسی پیری نے میلہ لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مچل مارش اور ایلسی پیری نے آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز 2024 میں اپنی پرفارمنس سے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز 2024 کا انعقاد 31 جنوری کو میلبرن کے کراؤن کیسینو میں ہوا۔ شاندار تقریب میں آسٹریلوی کرکٹ کے کئی بڑے ناموں کو 2023 میں ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آل راؤنڈر مچل مارش 233 ووٹوں کے ساتھ باوقار ایلن بارڈر میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز اس مد میں محض 79 ووٹ اپنے نام کرسکے۔ بہترین ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی مارش کے حصے میں آیا۔

- Advertisement -

مارش کے علاوہ، آف اسپنر ناتھن لیون کو 2023 میں 23 اننگز میں 59 وکٹیں حاصل کرنے پر شین وارن ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔ فاسٹ بولر جیسن برنڈورف کے حصے میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آیا۔

خواتین کی کیٹیگری میں آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر نے 134 ووٹ کے ساتھ مقبول بیلنڈا کلارک ایوارڈ جیتا۔ ایلیسی پیری اور اینابیل سدرلینڈ ووٹوں کی دوڑ میں ان سے پیچھے رہیں۔

بیلنڈا کلارک ایوارڈ سے محروم رہنے والی ایلیسی پیری نے خواتین کے ون ڈے اور ٹی 20 آئی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا کرتے ہوئے اس شو میں اپنی دھاک بٹھائی۔

تقریب کے دوران بگ بیش لیگ 2023-24 کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب بھی کیا گیا جو ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے میتھیو شارٹ کو دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں