اشتہار

سب میرے دوست اور بھائی ہیں ، کسی سے دشمنی تو ہے نہیں، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار ایازصادق کا کہنا ہے کہ سب میرےدوست اوربھائی ہیں ، کسی سے دشمنی تو ہے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار سردارایازصادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب میرے دوست اوربھائی ہیں، ایک دوسرے کیخلاف انتخاب لڑنا جمہوریت کاحسن ہے، کسی سےدشمنی توہے نہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ڈیکورم برقرار رکھناہر رکن کا فرض ہے، پارلیمان حکومت اور اپوزیشن سب کا ہے، شور شرابے میں تقریر اور بات نہیں ہوسکےگی۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایوان چلانا کبھی بھی آسان نہیں رہا، ایوان چلانا ایک بھاری ذمہ داری ہے، اسپیکر کو ضبط اور صبر کیساتھ کرسی پر بیٹھنا ہوتا ہے۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہورہا ہے، اسپیکر کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سُنّی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سُنّی اتحاد کونسل کے امیدوار جنید اکبر کے درمیان مقابلہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں