اشتہار

اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹس کا کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

- Advertisement -

تفتیشی افسر نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی گئی ہے لیکن وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو سکا، تفتیشی افسر وارنٹ کی تعمیل کےلیے کہاں گئے،کیسے تعمیل کروائی؟

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کرلیا اور سماعت میں وقفہ کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں