ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم پھر میلہ لوٹنے کے لیے تیار، آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی نے مئی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے نجم الحسین اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر بھی امیدوار ہیں۔

- Advertisement -

کپتان بلے باز اس سے قبل بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ

بابراعظم پہلےبھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جب کہ وہ دو بار پلیئر آف دی ایئر، اور سرگار فلیڈ سوبرز ’’کرکٹر آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

قومی کپتان کی کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف حکومت پاکستان نے بھی کیا اور رواں سال انہیں تمغہ امتیاز سول سے نوازا گیا تھا۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم تینوں فارمیٹ میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور رواں سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں سے ٹکرانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں