ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بابراعظم نے بڑا ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسٹر کلاس بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں بڑا ریکارڈ بنا دیا۔

رنز کی مشین بابراعظم نے پی ایس ایل میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف یہ سنگ میل عبور کیا۔

بابراعظم پی ایس ایل میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 207 رنز ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

انہوں نے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے ساتھ مل کر ٹیم کو بڑے ہدف کے جواب میں 91 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں