ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بابر اعظم کی سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو نیا نام دے دیا۔

دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں جاری ہے اسے میں قومی ٹیم فیلڈنگ پریکٹس کررہی تھی اور کھلاڑیوں کو سلپ میں کیچنگ پریکٹس کروائی جارہی تھی۔

سعود شکیل کے پاس جیسے ہی گیند گئی تو انہوں نے کیچ پکڑ لیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعود شکیل جیسے ہی کیچ پکڑتے ہیں تو بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’چھوٹا ڈان۔‘

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3 بالرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابراعظم سمیت 18 رکنی اسکواڈ موجود ہے جبکہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کی تیاریوں کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں وہ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں