ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم 2023 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بیٹر بابر اعظم کے لیے 2023 ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے بُرا ثابت ہوا اور وہ سنچری تو دور نصف سنچری بھی نہ بنا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا شکار دنیائے کرکٹ کے موجودہ بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ اس وقت بھی آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے نمبر ایک بیٹر ہیں اور ان کا بیٹنگ ریکارڈ بھی اس کی گواہی ہے تاہم 2023 ان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں یکسر ناکام سال رہا ہے جس میں وہ کوئی سنچری تو دور نصف سنچری تک نہیں بنا سکیں ہیں۔

بابر اعظم جو میلبرن میں سال رواں کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں طویل فارمیٹ میں پورے سال بری طرح فلاپ رہے۔ انہوں نے اس سال پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں 20 کی معمولی اوسط سے صرف 163 رنز ہی بنائے ہیں۔

- Advertisement -

یہ سابق کپتان کا کرکٹ ڈیبیو کے بعد پہلا سال ہے کہ جس میں وہ کوئی ٹیسٹ نصف سنچری بھی نہیں بنا سکے ہیں تاہم میلبرن میں جاری ٹیسٹ کی آخری اننگ میں ایک موقع ان کے پاس اپنی اس ناکامی کو دھونے کے لیے ضرور موجود ہے۔

بابر اعظم جن کا آسٹریلیا کی سر زمین پر ریکارڈ پہلے ہی مایوس کن ہے، جس میں وہ 7 ٹیسٹ میچوں میں 24 کی اوسط سے صرف 314 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

رواں دورے نے ان کے ریکارڈ کو مزید منفی بنا دیا ہے پرتھ ٹیسٹ میں وہ 21 اور 14 رنز بنا کر میچ میں صرف 35 رنز ہی بنا سکے جب کہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں تو وہ ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے اور صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم جاری ٹیسٹ کی آخری اننگ میں انہیں اپنی اس ناکامی کا داغ دھونے کا ایک موقع ضرور میسر ہوگا اب دیکھنا ہوگا کہ ان کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوتا ہے یا پھر وہ اپنی بیٹنگ کلاس دکھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں