ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’’معلوم ہے پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا اگر پاکستانی فینز ہوتے تو۔۔۔‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کل کے میچ میں معلوم ہے پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا۔

احمد آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل کے میچ کا کوئی دباؤ نہیں پہلے بھی بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیلا ہے مجھے معلوم ہے کل پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا اگر پاکستانی فینز ہوتے تو وہ بھی اسٹیڈیم آتے اور سپورٹ کرتے۔

 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ہائی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں بولرز کیلئے مارجن کم ہے، ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

- Advertisement -

کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ چیلنجنگ ہوتا ہے،  بھارت کے خلاف میچ کے لئے  پراعتماد اور پرجوش ہیں، ماضی میں جو ہوگیا  اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہے اس پر توجہ دے رہے ہیں۔

پاک بھارت مقابلہ: شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس بہت اہم ہوگا، انڈر لائٹس بیٹنگ آسان ہوگی، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی پرفارمنس سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکا ہوں، کوشش ہے کم سے کم غلطیاں کروں، ورلڈکپ کے آئندہ میچز میں پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ نہ ایک میچ کی وجہ سے کپتانی ملی تھی نہ جائے گی، جب تک اللہ چاہیں گے قومی ٹیم کی کپتانی کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں