ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے بھارت میں بیش قیمت شیروانی خرید لی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مہنگی شیروانی خریدی ہے جس کے بعد انڈین میڈیا میں انکی شادی کی خبریں پھر گردش کر رہی ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں شمولیت اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے اور کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فائنل فور میں جگہ پکی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایسے مصروف لمحات میں قومی کپتان بابر اعظم نے وقت نکال کر مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کی بیش قیمت شیروانی خریدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابر اعظم نے یہ شیروانی بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل خریدی تھی اور اس کی قیمت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت لگ بھگ 23 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے ایک معروف جیولری کی دکان سے بیش قیمت زیورات بھی خریدے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی اور مذکورہ جیولری کمپنی دولہا اور دلہن کے ملبوسات کے لیے مشہور اور بالی ووڈ سیلیبریٹیز کے پسندیدہ ڈیزائنر ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے نامور ڈیزائنر شیروانی اور زیورات خریدنے کے سبب بھارتی میڈیا میں ان کی جلد شادی کی خبریں چلائی جارہی ہیں جبکہ ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بابر کی شادی رواں سال دسمبر میں ہوگی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے ان کے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح ان کی شادی کی خبروں کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں