منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

طاقتور چھینک سے کمر لہرا گئی، فٹ بالر کھیل سے ہی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

چھینک ہر انسان کو آتی ہے لیکن ایک کھلاڑی کو اتنی طاقتور چھینک آئی کہ اس کی کمر میں ہی چوٹ آگئی اور وہ کھیل سے باہر کر دیا گیا۔

یہ واقعہ انگلینڈ میں کھیلی جا رہی انگلش فٹبال کے تیسرے درجے کی لیگ ون میں پیش آیا ہے۔ جہاں بولٹن وانڈررز کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر وکٹر اڈیبوئے کو آنے والی چھینک نے میچ کھیلنے کے سارے ارمان ٹھنڈے کر دیے۔

میچ سے قبل وکٹر کو اتنی شدت کی چھینک آئی جس کی وجہ سے ان کی کمر میں چوٹ آ گئی اور وہ کھیلنے کے قابل نہ رہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے بولٹن کے منیجر ایان ایویٹ نے بتایا کہ وکٹر کو کمر کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے انہیں فی الحال ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ایان کے مطابق فٹبالر کی صحت بالکل ٹھیک تھی لیکن اچانک آنے والی انتہائی شدت کی چھینک سے یہ معاملہ ہوا، ان کی کمر کا اسکین کر لیا گیا ہے اور بہت جلد اس کی رپورٹ سامنے آ جائے گی

انہوں نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وکٹر ایک قوی کھلاڑی ہے، یہاں تک کہ اس کی چھینکیں بھی بہت طاقتور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں