منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری نے کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی سے ہمارا معاشرتی رشتہ بہت گہرا ہے۔ یہاں آباد تمام اقلیتیں صدیوں سے بھائی چارے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ بلوچستان کی ہندو کمیونٹی ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان روایتوں کا امین صوبہ ہے، بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کا عملی ثبوت ہے۔

- Advertisement -

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ کسی بھی اقلیتی فرد کو کانٹا بھی چبھا تو مجھے تکلیف ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔ ہم آئندہ بھی اپنے اس خوبصورت تعلق کو یونہی قائم رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہولی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سنجےکمار اور ہندو کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں