ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان اور جارجیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پہلا دور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جارجیا کے درمیان تبلیسی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پہلا دور ہوا جس کی قیادت سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کی۔

ترجمان کے مطابق جارجیا کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر خوتیشیاشویلی نے وفد کی سربراہی کی، جارجیا اور آذربائیجان میں پاکستانی سفراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور جارجیا نے تجارتی، سرمایہ کاری، سیاحتی، تعلیمی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر تعاون کا اعادہ کیا جبکہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان اور جارجیا میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ سطح پر سیاسی مشاورتی ادوار کو مربوط بنانے کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، سیکرٹری خارجہ نے جارجیا کے وزیر خارجہ ایلیادارشیا شویلی سے بھی ملاقات کی جبکہ ان کی جارجیا کے انصاف، اقتصادیات اور پائیدار ترقی کے نائب وزرا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ کی تبلیسی میں جارجین کمپنیوں کے کاروباری نمائندگان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں