لندن : بِٹ کوائن کرپٹو کرنسی کی مالیت میں پچاس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اور بِٹ کوائن کی قیمت نو ہزار دو سو ڈالر تک گرتے دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیزی سے اوپر جانے والی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اتنی ہی تیزی سے نیچے گرگئی، بٹ کوائن کی قیمت میں پچاس فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی مالیت دس ہزار ڈالرز سے بھی نیچے گرگئی ہے اور بٹ کوائن کے شیئر کی مالیت 9807.56 ڈالرز پر ریکارڈ کی گئی جبکہ جبکہ عالمی سطح پر بٹ کوائن کی مارکیٹ کا حجم سات سو ارب ڈالر سے کم ہوکر پانچ سو ارب ڈالر ہوگیا۔
بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح بیس ہزار ڈالر تک پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں : بٹ کوائن کرنسی میں لین دین شرعاً حرام ہے‘ مفتی اعظم مصر
خیال کیا جا رہا ہے کہ بِٹ کوائن کی قیمت میں کمی جنوبی کوریا کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے اعلان سے جوڑا جا سکتا ہے۔
منگل کے روز جنوبی کوریا کے وزیرِ خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ورچوئل کرنسی ایکسچینجوں کو بند کرنا حکومت کا ایک آپشن ہے، اسے کریپٹو کرنسیوں کے حوالے سے قانون سازی کرنی ہے کیونکہ یہ ایک سپیکیلیٹو انویسٹمنٹ ہے۔‘