ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بلنکن کی عرب رہنماؤں سے ملاقات، غزہ جنگ بندی کیلیے اتفاق رائے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں عرب اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا قطر میں ہونے والے مذاکرات میں ایک معاہدے کے لیے زور دے رہا ہے، وہاں تک پہنچنے کے لیے مشکل کام ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ اب بھی ممکن ہے یہ مشکل دن ہیں لیکن یہ صرف بہتر دن حاصل کرنے کی خواہش کو تقویت دیتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور غزہ کی جنگ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی حمایت کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جدہ میں سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی بات چیت میں، بلنکن نے غزہ میں انسانی ضروریات کو فوری طور پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سیکرٹری بلنکن نے غزہ کے بحران کے پائیدار خاتمے اور اسرائیل کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کے ساتھ مستقبل کی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کا کہنا ہے کہ امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں، فلسطین اور اسرائیل کے لیے دو ریاستی حل اور غزہ میں جاری ’بھوک‘ پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت ہوئی۔

شوکری نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کے منصوبہ بند آپریشن پر بھی بات کی گئی کیونکہ اس سے مزید ہزاروں بے گناہ افراد مارے جا سکتے ہیں ہم نے ان تمام معاملات پر ہم آہنگی پر اتفاق کیا ہے۔ انسانی مصائب کو بڑھانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں