13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شادی سے ایک روز قبل دلہن سے زیادتی، شادی منسوخ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی سے ایک روز قبل 23 سالہ دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جس کی وجہ سے شادی منسوخ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لواحقین نے شادی تین دسمبر کو طے کی گئی تھی تاہم ایک دن پہلے دو دسمبر کو ملزم جو اسے کافی عرصے سے جانتا تھا تاہم متاثرہ لڑکی سے وہ اس وقت ملا جب وہ کسی کام سے گھر واپس آرہی تھی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جب سسرال والوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے شادی ہی منسوخ کردی۔

- Advertisement -

لڑکی نے شروع میں خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ ملزم نے اسے دھمکیاں دی تھیں لیکن بعد میں اس نے والدین کو واقعے کے بارے میں بتادیا۔

لڑکی نے اہلخانہ کے ساتھ تھانے میں ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی۔

ایس ایچ او منیشا اپادھیائے نے کہا کہ اس کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے 24 سالہ ملزم کو 24 جنوری کو گرفتار کیا گیا اور اسے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شادی سے ایک روز قبل سسرال والوں کی جانب سے شادی منسوخ ہونے کا واقعہ صدمے کی طرح تھا کیونکہ وہ ساری تیاریاں کرچکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں