ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

برطانوی سیاحتی ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی حکومت کی جانب سے سیاحتی ویزا حاصل کرنے والوں غیرملکی افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سیاحتی ویزا پر آنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اب انھیں وہاں کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاحتی ویزا پر آنے والے افراد یہاں کام کرنے کے اہل ہونگے۔

ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ سیاحتی ویزا پر آنے والے برطانیہ میں کاروبار اور ملازمت دونوں کرسکیں گے۔ ایسے کاروبار جن کی برطانیہ اور دیگرممالک میں برانچز ہیں ان کے ملازمین کام کرینگے۔

- Advertisement -

برطانوی میڈیا نے کہا کہ سیاحتی ویزے کا مقصد ملازمت نہیں ہوگا، دوران قیام کام کی اجازت ہوگی۔ نئے قانون کا اطلاق 31 جنوری سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ اور بین الاقوامی سطح پر برانچز کی حامل کمپنیوں کے ملازمین برطانیہ میں کام کرسکتے ہیں، بشرطیکہ یہ ان کی بیرون ملک ذمہ داریوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہو اور ان کے پروجیکٹ کے لیے اہم ہو۔

اس سے قبل، چانسلر آف دی ایکسکیور جیریمی ہنٹ نے بتایا تھا کہ حکومتِ برطانیہ کاروباری وزیٹرز کے لیے ضوابط میں آسانی لانا چاہتی ہے۔

حکام کو توقع ہے کہ اس اقدام سے ملک کے اندر کاروبار اور سیاحت دونوں کو کافی فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں