اشتہار

کھانے میں زہر یا ٹوائلٹ کلینر دیا گیا یا نہیں؟ بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں انھیں کھانے میں زہر یا ٹوائلٹ کلینر دینے کے شواہد نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا جن میں ڈاکٹر عائشہ جاوید، ڈاکٹرعمارہ اسلم، ڈاکٹرعائشہ افضل اور ڈاکٹر ماریہ بلوچ شامل ہیں۔ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر تشویشناک علامت سامنے نہیں آئی۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بتایا ڈھائی ماہ پہلے کھانے کے بعد طبیعت خراب ہوئی تھی۔ کھانے کے بعد معدے میں جلن ہوئی، ہونٹ سوج گئے تھے۔

- Advertisement -

بشریٰ بی بی نے بتایا کہ آنکھوں سے پانی بہنے اور خشک جلد کی شکایت ہوئی تھی، انھوں نے بتایا کہ چند گھنٹے بعد طبیعت بہتر ہوگئی تھی، چند روز تک منہ کا ذائقہ خراب اور پیٹ میں تکلیف رہی۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے پینے کے دوران نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں تھی۔ پہلے ہفتے بشریٰ بی بی کا وزن کم ہوا پھر پہلے جیسا ہوگیا۔ بشریٰ بی بی کو اس وقت خراب ذائقے اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔

بشریٰ بی بی کبھی کبھار کان بند ہونے کی شکایت بھی کرتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی نبض، درجہ حرارت، بلڈ پریشر اور سانس چیک کی گئی، ان کا گلا معمولی سا بند ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر پیٹ کا معائنہ کیا گیا، جو نارمل نکلا، انھیں آنکھوں کی کوئی شکایت نہیں، بشریٰ بی بی آنکھوں کے معائنے پر آمادہ نہیں تھیں۔ ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو پرہیز اور دوائیں تجویز کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں