ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف سی اے اے ملازمین میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف سی اے اے ملازمین نے آواز بلند کردی، لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے تین بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف سی اے اے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

- Advertisement -

علامہ اقبال ایئرپورٹ پرعملے اور افسران نے کالی پٹیاں باندھ کر آؤٹ سورسنگ پر اختلاف رائے کا اظہار کیا، ملازمین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ نہیں ہونے دیں گے۔

آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے خطرناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں