تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیویارک: رشتے دار خاتون کی لاش کھانے والا سفاک درندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

نیویارک: امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے اُس کی لاش کے اعضا کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا پولیس نے خفیہ اطلاع پر  چھاپہ مارا اور ملزم کو لاش کے اعضا کھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اُس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر انہیں کھانے لگا۔

پولیس افسر کے مطابق ہمیں ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی کہ رچمنڈ کے علاقے میں ایک شخص انسانی گوشت کھا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پولیس کی نفری مذکورہ گھر پر پہنچی تو وہاں ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ اُس کے ٹکڑے بھی موجود تھے اور آدم خور شخص ایک ٹکڑا ہاتھ میں اٹھا کر مزے سے کھا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: یوکرین، بھوک کی وجہ سے اپنی دوست کو قتل کر کے ٹانگیں کاٹ کر پکانے والا شخص گرفتار

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا مغز چاولوں میں ڈال کر کھانے والا درندہ صفت قاتل گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی رشتے دار کو قتل کیا۔ رچمنڈ پولیس نے قتل ہونے والی خاتون اور ملزم کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے قتل اور لاش کی توہین کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ملزم تفتیش کے دوران جو اشارے دے رہا ہے اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ آدم خور ہے۔

Comments

- Advertisement -