ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چلاس میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج، اموات کی تعداد 9 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چلاس : گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں بس پرفائرنگ کے واقعے میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں بس پرفائرنگ سے زخمی ایک اور شخص دم توڑگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد نو ہوگئی جبکہ پچیس زخمی ہیں ، جن میں تین کی حالت تشویشناک ہیں۔

بس پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

دہشت گردی کے واقعے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہیں۔

ضلع دیامر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پرسرچ آپریشن جاری ہے۔

گذشتہ روز چلاس میں شاہراہ قراقرم پر دہشت گردوں نے مسافر بس پر گولیاں برسادی تھیں، فائرنگ کے بعد بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرائی اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوا۔

ڈپٹی کمشنردیا مرعارف احمد کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا، مسافربس گاہکوچ غذرسے راولپنڈی جارہی رہی تھی تاہم جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملک کےمختلف شہروں سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں