منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بینکنگ کورٹ نے رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی، عدالت کا کہنا تھا کہ انہیں مزید جیل میں رکھنا زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے تحت دائر مقدمے میں عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔

بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ انہیں مزید جیل میں رکھنا زیادتی ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کی عوض چوہدری پرویزالہٰی کی ضمانت منظور کی۔ اس سے قبل تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ایف آٸی اے پر برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے قرار دیا کہ چوہدری پرویز الٰہی ایف آٸی آر میں نامزد نہیں، شریک ملزمہ ساٸرہ انور کو عدالت پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کا کیس ضمانت کے لیے زیادہ مضبوط ہے لہٰذا ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

پرویز الٰہی اپنے خلاف مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور پرویز الہی سے مزید تفتیش درکار نہیں انہیں مزید جیل میں رکھنا زیادتی ہے۔

ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے الزام کے تحت منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں