21.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو 76 ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کے وژن، استقامت، بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ جو آزاد خود مختار وطن کے قیام کی خاطر ہمارے بڑوں اور قائد اعظم کے خواب کی تکمیل میں دی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کی خاطر ہزاروں بیٹوں نے مٹی پر جان نچھاور کردی۔

- Advertisement -

ہمارے اسلاف کے آزادی کے خواب کو پورا کیا، آئیں وعدہ کریں کہ آج کے درپیش چیلنجوں کے باوجود ہم قوم کے اتحاد کو مضبوط بنائیں گے، ہم دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ یہ دشمن قوتیں عوام اور مسلح افواج کے درمیان تقسیم اور دراڑیں پیدا نہیں کر سکتیں، ہماری مسلح افواج قوم کی حمایت سے ہمیشہ وطن کی سرحدوں کا دفاع کریں گی، پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق قوم کی خدمت سرانجام دیتی رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں